فتح گڑھ صاحب26جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی جانب واضح طورپراشارہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ پڑوسی ملک بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہاہے کہ دہشت گرد حملے سے نمٹنے میں کسی خامی کا پتہ لگانے کیلئے ایک کمیٹی پمپور بھیجی جائے گی۔حملے میں سی آر پی ایف کے آٹھ جوان ہلاک ہو گئے تھے۔وزیر داخلہ نے کل کے دہشت گرد حملے میں دودہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کیلئے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میں نے داخلہ سکریٹری سے کہا ہے کہ پمپور میں دورکنی کمیٹی بھیجی جائے جو واپسی کا پتہ لگائے تاکہ مستقبل میں ہم اس کو ٹھیک کر سکیں اور اس طرح کے واقعات میں ہمارے جوان شہید نہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے سکیورٹی کی بہادری کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔میں ان کی ہمت کی تعریف کرتا ہوں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے فورسز کے خلاف بھارتی نوجوانوں کوکھڑاہوناچاہئے۔سنگھ نے کسی ملک کا نام لئے بغیر کہاکہ یہ دہشت گرداورہمارا پڑوسی ملک بھارت کوغیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میں بھارتی نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس طرح کی افواج کا سامنا کریں اورہمیں اپنے سکیورٹی بہادری کا خیر مقدم کرنا چاہئے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ بھارت ان سیکورٹی فورسز کو نہیں بھول سکتاجوشہیدہوتے ہیں۔وہ اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں اور ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔حالیہ سالوں میں سیکورٹی فورسز پر ہوئے سب سے مہلک حملے میں کل سی آر پی ایف کے آٹھ سیکورٹی ہلاک اور21دیگرزخمی ہو گئے۔کشمیر کے پمپورمیں سی آر پی ایف کے ایک بس پرحملہ کردہشت گردوں نے جوانوں کا قتل کردیا۔وزیر نے کہا کہ موجودہ چیلنج کاسامناکرنے کیلئے ملک کو بہادر لوگوں کی ضرورت ہے۔